قصور: نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو زہر دے دیا‘ حالت غیر ‘ ہسپتال منتقل

 قصور (نمائندہ نوائے وقت)جواں سالہ لڑکے کو نامعلوم ملزمان نے زہر پلادیا۔ قصور کے نواح بہاری پور کے رہائشی 18 سالہ حسنین کو نامعلوم افراد نے زہر پلا دیا،حالت غیر ہونے پر جن کے پاس مزدوری کرتے تھے انہوں نے چونیاں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن