شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کر رہا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ دریائے راوی، ستلج کے پانی کا مطالبہ کرے تاجروں سے خطاب کرتے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ پاکستانی فوج بھارت کی طرف سے بنائے گئے متنازعہ ڈیموں پر فوری حملہ کرکے اڑادیں تاکہ بھارت کو آئندہ کبھی واٹر وار کرنے کی جرات نہ ہو ۔ دریائے چناب بلکہ جہلم کا پانی روک کر آبی جنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ ایک سازش کے تحت بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے کرایا ہے بھارت اس واقعہ کی تحقیقات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعہ کے ساتھ ساتھ جعفر ایکسپریس اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی بھی تحقیقات کرائی جائے۔