رمضان میں لوڈشیڈنگ اور قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے

مکرمی!موقر جریدے کی وساطت سے حکومت پاکستان سے پُرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیساتھ ساتھ سحر ور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا کر روزہ داروں کو ریلیف دیا جائے۔ فوڈ سٹف پر سبسڈی دیکر ماہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزیں سستے داموں فراہم کی جائیں تاکہ غریب و متوسط طبقہ کے افراد بھی بآسانی سحری و افطاری کا بندوبست کر سکیں۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے قطعی طورپر اجتناب کیا جائے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھ جانے سے مہنگائی میں خودبخود اضافہ ہو جاتا ہے۔ (ابو سعدیہ جاوید علی شاہ  29/278 امام صاحب سیالکوٹ)

ای پیپر دی نیشن