لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کرم میں ڈپٹی کمشنر اور مذاکراتی ٹیم پر حملہ کو بڑی سازش اور امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کی واردات قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور کہا کہ کرم ضلع کے سنی شیعہ امن کے قیام پر متفق ہیں۔ سازشی اور امن دشمن مافیا انسان دشمن اقدامات کررہا ہے۔ حکومت امن دشمنوں کے حملہ کے جواب میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں اور کسی طور امن کی بحالی سے دستبردار نہ ہو۔ کرم ضلع کے سنی شیعہ مشران امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کی واردات کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔