راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہ کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی قلت کے باعث بازاروں میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہے، رپورٹ کے مطابق موجودہ صورت حال میں جہاں دوسری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں پر جان بچانے والی ادویات کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں چیک اپ کرانے والے شہریوں کو جب ڈاکٹر نسخے میں جو ادوایا ت لکھ کر دیتے ہیں وہ مارکیٹ میں نہیں ملتیں اگر مل بھی جائیں تو مہنگے داموں ملتی ہیں اور کسی مستندکمپنی کی بجائے لوکل سطح پر اودیات تیار کرنے والی کمپنیوں کی ملتی ہیں،راولپنڈی میں کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین صرف سرکاری ہسپتالوں میں پہلی دفعہ آنے والے مریضوں کو دی جاتی ہے اگر کسی شہری کو کتا کاٹ لے تو وہ سرکاری ہسپتالوں ہو لی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرتا ہے جہاں پر مریض کو چیک اپک کرکے ایک نجکشن لگایا جا تا ہے اور باقی کے انجکشن مارکیٹ سے خرید نے کا کہا جا تا ہے جب شہری دوسری دفعہ کتے کاٹنے کا انجکشن لگوانے کیلئے مارکیٹ میں جا تا ہے تواس کو کتے کاٹے کی ویکسین مہنگے داموں ملتی ہے جو اس وقت مارکیٹ میں 1000سے 1200روپے میں انجکشن ملتا ہے، اسی طرح اگر کسی کو سانپ کاٹ جائے تو اس کی ویکیسن کا ملنا بہت مشکل ہے اور مریض کو اسلام آباد جانے کا مشورہ دیا جا تا ہے، شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور ادویات کی قلت اور اس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔