اوگی(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے ہزارہ پختونخوا کے نائب امیر خالدخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ 19 اپریل کو جماعت اسلامی کے قائد حافظ نعیم الرحمن کا ایبٹ آباد جلسہ انشاء اللہ ہزارہ کے حقوق کے حصول اور صوبہ ہزارہ کے قیام کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا،جماعت اسلامی نے حق دو ہزارہ کو کی جس تحریک کااعلان کیاہے وہ انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی،ہماری تحریک کسی خاص فرد علاقہ کیلئے نہیں بلکہ پورے ہزارہ کیحقوق کیلئے ہے اور ہزارہ بھرکے عوام کو اس جلسہ کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر اس میں شریک ہونا چاہئے