جاتلی(نامہ نگار)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9گوجرخان راجہ بابر کرامت، راجہ سجاد کرامت، راجہ عدنان کرامت کی طرف سے کرین پارٹی کے مرکزی سیکٹریٹ بھنگالی شریف پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، صدارت ضلعی امیر راولپنڈی ڈویژن حاجی محمد رمضان اعوان چشتی نے کی جبکہ دیگر یوسیز امیر اور کئی عہداروں سمیت حلقے کے کارکنان نے شرکت کی، حاجی رمضان چشتی نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم نے صرف آ قا کریم کے دین کو تخت پر لانا ہے جب اس ملک میں آ قا کریم کا اسلامی قانون نافذ ہو گا تو ملک ہر شعبے میں خود بخود ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا راجہ بابر کرامت نے کہا کہ ہماری جان مال اس نیک مقاصد کے لیے حاضر ہے اس موقع پر حاجی اشتیاق رضوی ،ملک عرفان جاوا، تنویر لودھی ،حافظ عثمان رضوی ،ٹھیکیدار ظہور جنجوعہ،قاری بشیر احمد ، راجہ عدنان کرامت، راجہ ارسلان یونس فاروق مغل پڑی ،راجہ خرم تخت پڑی،راجہ زبیر، عاصم رضوی ،حافظ ارسلان ڈھونگ ،یاسر اور تمام یونین کونسلوں کے زمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔