پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے،پاکستان اور برازیل نے ریو ڈی جنیرو، برازیل میں لاطینی امریکہ کی دفاعی و سلامتی نمائش (LAAD-2025) کے موقع پر دفاعی مصنوعات کی تیاری، پیداوار اور تجارت سے متعلق تعاون کے ایک مفاہمتی یاد داشت(ایم او یو )پر دستخط کیے۔  پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جو کہ لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی دفاعی نمائش LAAD-2025 کے موقع پر طے پایا۔یہ معاہدہ پاکستان کے سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد چراغ حیدر اور برازیل کے وزیر دفاع جوزے موسیو مونٹیریو فِلہو کے درمیان ایک اعلی سطحی ملاقات کے دوران طے پایا، دستخطی تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام بشمول برازیل میں پاکستان کے سفیر مراد اشرف جنجوعہ اور برازیل کی وزارت دفاع کے سیکرٹری دفاعی پیداوار نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن