شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ٹکٹ ہولڈر سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہاہے کہ وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے شریف خاندان نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ عوام کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرتی ہے پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب پہنچا دیا تھا پاکستان میں معاشی چیلنجز کے باوجود موسم سرما کے آمد سے قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے ۔