شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ عوام کو عملی ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے، اگر اس وقت عوام کو سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ دیاگیا تو پھر غریبوں کا جینا مشکل ہوجائے گا، چھوٹے سے چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بھی ہزاروں روپے کے بل بھجوا ئے جارہے ہیں جو غریب عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے، ملک میں خاندانی بادشاہتوں نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا عوام کا مطالبہ ہے کہ ملکی دولت لوٹ کر قومی خزانہ خالی کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے جب تک کرپشن کو لگام نہیں ڈالی جاتی ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں،پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔