فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر ٹریفک حادثات میں 11 سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔گلفشاں ٹاؤن موٹروے سڑک کے کنارے 11 سالہ لڑکے اسد علی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔راوی پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔جی ٹی روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے۔