امریکاکی اپنےشہریوں کوپاکستان اوربھارت کاسفرنہ کرنےکی ہدایت

امریکانےپاکستان اوربھارت کےلیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے. جس میں امریکا نے ممکنہ پاک بھارت جنگ اور دہشتگردے کے واقعات کے پیش نظر اپنےشہریوں کوپاکستان اوربھارت کاسفرنہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پاک بھارت سرحدوں پردونوں ملکوں کےفوجی بڑی تعدادمیں موجودہیں، پاک بھارت سرحد اور ایل اوسی کےقریبی علاقوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح تصادم کاخدشہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جرائم اور دہشت گردی کےپیش نظرامریکی شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سےگریز کی ہدایت کی گئی ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر،لداخ میں بدامنی،حملوں کےخطرات ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سےوسطی اور مشرقی بھارت کےحصےغیرمحفوظ ہیں.منی پورکوتشدد اور جرائم کی وجہ سےغیرمحفوظ قراردیاجاتاہے۔بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا ہے کہ بھارت میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہواہے.سیاحتی مقامات پر پرتشددجرائم اور جنسی حملوں کی رپورٹس ہیں.دہشت گردبغیرکسی وارننگ کےحملہ کرسکتےہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت میں سیاحتی مقامات، نقل وحمل کےمراکز اور شاپنگ مالز پر حملے ہوسکتے ہیں، جبکہ بازاروں اورسرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔پاکستان کے متعلق ٹریول ایڈوائزری میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں دہشت گردی کےخطرات موجودہیں. سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستانی حکومت نےامریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت بھی محدود کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن