ٹرمپ کا نیا محاذ، غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری "بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔" ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان مراعات کی وجہ سے ہے جو دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، "دیگر اقوام کی طرف سے یہ ایک مشترکہ کوشش ہے اور اسی لیے یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے علاوہ، پیغام رسانی اور پروپیگنڈا ہے۔"ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اس طرح کا اختیار دے رہے ہیں، جیسے کہ محکمہ تجارت، کو فوری طور پر بیرون ملک بنائی جانے والی ایسی تمام فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جو تیار ہونے کے بعد امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا: "ہم دوبارہ امریکہ میں فلمیں بنانا چاہتے ہیں!" امریکہ کے کامرس سکریٹری ہاورڈ لٹنک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا: "ہم اسی سمت میں ہیں۔" فلم سازی سے متعلق ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب چین نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکی فلموں کی درآمد کو کم کر دے گا۔امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق، ٹرمپ نے فلوریڈا میں ویک اینڈ گزارنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "دیگر ممالک امریکہ سے فلم سازی کی صلاحیتیں چرا رہے ہیں۔ اگر وہ امریکہ کے اندر فلم بنانے کو تیار نہیں تو ہمیں باہر سے آنے والی فلموں پر ٹیکس لگانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن