سبزی‘ پھلوں کے من مانے ریٹ‘ سرکاری مقررہ قیمتیں نظرانداز

لاہور (کامرس رپورٹر) گذشتہ روز پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت 50روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 80 روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز درجہ اول 40 کی بجائے 60‘ ٹماٹر درجہ اول 40 کی بجائے 70‘ لہسن 160 کی بجائے 300‘ ادرک 420 کی بجائے 640‘ کھیرا فارمی 55 کی بجائے 70‘ میتھی 80 کی بجائے 130سے 140، بینگن 50 کی بجائے 70، بند گوبھی 30 کی بجائے 50 سے 60، پھول گوبھی 90 کی بجائے 120، شملہ مرچ 55 کی بجائے 100، بھنڈی 180 کی بجائے 260، پھلوں میں سیب 330 کی بجائے 550‘ کیلا درجن 240 کی بجائے400 روپے میں فروخت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن