جکارتہ : عازمین حج کے لیے روٹ انیشیٹو کے لیے نئے ٹرمینل کا افتتاح

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اتوار کے روز جکارتہ میں ایک خصوصی حج ٹرمینل کا افتتاح کیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرمینل مکہ روٹ انیشیٹو کے تحت انڈوینشی عازمین حج کو امیگریشن کے نئے نظام کے تحت حج کے لیے پرواز کی سہولت دے گا اور امیگریشن کا سارا عمل پرواز کرنے سے پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہو گا۔ یہ نظام 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔انڈونیشیا مسلسم دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ۔ عازمین حج بھی اسی کے ہاں سے تعداد میں سب سے زیادہ روانہ ہوتے ہیں۔ رواں سال کے لیے انڈونیشیا سے دو لاکھ اکیس ہزار عازمین کی فریضہ حج کے لیے روانگی کا ہدف ہے۔عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا سے ہی جاتی ہے۔سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ملکوں سے مکہ روٹ انیشیٹو کے تحت عازمین حج کے لیے امیگریشن کے امور میں آسانی فراہم کی ہے۔ انڈونیشیا نے اپنے جکارتہ ایئر پورٹ پر اس منصوبے کے تحت جانے والے عازمین حج کے لیے الگ ٹرمینل قائم کر دیا ہے۔انڈونیشیا کے صدر نے نئے ٹرمینل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین حج کو زیادہ اور بہتر سہولتیں فراہم ہوں۔ ہمیں بڑی عمر کے عازمین کے لیے بھی زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی بہترین خدمت ہو سکے، ان کا خیال رکھا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ آسانی دی جا سکے۔صدر نے کہا اس خصوصی ٹرمینل سے بھی عازمین حج کو بہت سہولت ملے گی۔ انہیں انتظار میں نہیں رہنا پڑے گا، ان کا قیمتی وقت بچے گا اور راستے کی تھکن سے بچیں گے۔ٹرمینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزراء کے علاوہ سعودی سفیر فیصل عبداللہ آمودی بھی بطور خاص موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن