بھارتی ممکنہ حملے پرپاک افواج، قیادت ،عوام متحد ہیں:ملک محمد احمد خان  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مقامی ہوٹل میں ’’پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار، کشمیر، دہشت گردی، پانی اور دیگر مسائل: حل کیا؟ اور یو این او کا کردار‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک، واضح اور قومی غیرت سے بھرپور مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری افواج، قیادت اور عوام متحد ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا بھارت کا اصل مسئلہ پاکستان کے وجود سے ہے۔ میرے جیسے لوگ جو ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے، اب بات چیت کے حامی نہیں رہے۔ جب کوئی آپ کے بنیادی حقوق تسلیم نہ کرے تو مذاکرات بیکار ہوتے ہیں۔انہوںنے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا یہ تنازعہ محض سرحدی نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقِ خودارادیت سے جڑا مسئلہ ہے۔ کشمیر پر جھگڑا صدیوں پرانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن