لاہور (خصوصی نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر میں مقررین نے ختم نبوت کورس و سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے۔ اس میں ذرہ برابر شک بھی حالت کفروارتداد تک لے جاتاہے۔ مغربی کلچروثقافت کو فروغ دے کر حیاء باختہ معاشرہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری نا کامی کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے جس کی وجہ سے ہم مسلمان خوار ہو رہے ہیں۔ کامیابی حاصل کر نے کیلئے مسلمانوں کو دین اسلام اور اور حضورؐ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل کر نا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں کو ئی جبر نہیں اور یہ اللہ کا پسندیدہ دین ہے جس کو اپنا کر مسلمان دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتا ہے۔