شیخوپورہ:ٹی بی کے علاج کا واحد ہسپتال انتظامیہ نے بند کردیا

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+ امجد علی سلطانی سے) اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کی مدد سے مفت علاج کی سہولت مہیا کرنے والا واحد ہسپتال انتظامیہ نے خالی کروا کر بند کردیا اور اس میں قائم نرسریز کے دفاتر کو مسمار کرکے صوبائی حکومت کی ملکیت کا بورڈ لگا دیا گیا ہے ۔ لاہور سرگودھا روڈ پر واقع آبادی جھگیاں کے قریب 1956میں قائم کئے گئے ہسپتال کو غیر فعال ہونے کی وجہ سے چند سال بعد بند کردیا گیاتھاجس کے پیش نظر اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے اسی روڈ پر واقع آبادی نبی پورہ کے قریب 1960 میں تقریباً 52کنال پر مشتمل ٹی بی ہسپتال تعمیر کرایا،بعدازاں اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ٹی بی ہسپتال کاانتظام باہمی تبادلہ کے تحت محکمہ صحت کو سونپ دیا اور اسکے بدلے ٹی بی ہسپتال کی بند پڑی مذکورہ عمارت کو کھول کر اسے ٹی بی کے مریضوں کے علاج کیلئے قابل استعمال بنایا جو کئی سالوں سے اس ہسپتال کو بااحسن چلاتے ہوئے مریضوں کو ادویات ایکسرے خوراک و دیگر ٹیسٹوں کی مفت سہولیات مہیا کررہی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن