ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے’’ستھرا پنجاب‘‘مہم میں مزیدبہتری لانے کیلئے زیرویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھرمیں صفائی آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ضلع بھر میں اضافی کنٹینرزاورڈسٹ بن نصب کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ زیرو ویسٹ مہم اور صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے اضافی کنٹینرز اور ڈسٹ بن رکھے جارہے ہیں۔