دورہ پاکستان ‘متحدہ عرب امارات‘بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کپتان اور سپنر مہدی حسن میراز نائب ہونگے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم رواں ماہ اور جون میں دورہ کریگی ۔ لٹن داس کو نجم الحسن شانتوکی جگہ کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ لٹن داس اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ ‘سات ون ڈے اور چا ر ٹی ٹونٹی میچوں میںکپتانی کرچکے ہیں ۔ وہ رواں پی ایس ایل میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ بنگلہ دیشی سکواڈ میں لٹن دا س کپتان ‘ تنزید حسن ‘پرویز حسین ‘سومعیہ سرکار‘نجم الحسن شانتو‘توحید ہریدوئے ‘شمیم حسین ‘ذاکر علی ‘رشاد حسین ‘مہدی حسین میراز نائب کپتان‘تنویر اسلام ‘مستفیض الرحمان ‘حسن محمود‘تنظیم حسن ثاقب‘ناہید رانا اور شریف السلام شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 17اور 19مئی کوشارجہ میں متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی ۔ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی ۔سیریز کا پہلا میچ 25مئی اور آخری میچ 3جون کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن