لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا بڑی حریف ٹیمیں ہونا اچھی چیز ہے، بڑے شہروں کی دو بڑی ٹیمیں سخت حریف ٹیمیں ہوں گی تو فینز کی دلچسپی بڑھے گی اور فینز آئیں گے ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے، جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھا کھیلتا ہے۔ میرا ٹارگٹ یہی تھا کہ ری ہیب سے واپسی کے بعد پرفارم کرنا ہے تاکہ سلیکٹرز کی نظر مجھ پر پڑے، پی ایس ایل سے پہلے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، میرا ایک ہدف ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے اور پاکستان کیلئے مسلسل کھیلنا ہے کیونکہ میرا جب بھی کم بیک ہوا ایک میچ یا ایک سیریز کیلئے ہوا۔