اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سی ایس ایس امتحان 2023ء کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمشن نے پریس نوٹ جاری کر دیا۔ ٹاپ کرنے والے پہلے 12 امیدواروں نے پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس کا انتخاب کیا۔ سی ایس ایس امتحان 2023ء میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 2.96 فیصد ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق حتمی طور پر 210 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار شامل ہیں جبکہ 13008 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا، صرف 401 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے ہیں۔ عادل ریاض پہلی، شیر بانو دوسری، عکاشہ ابرار رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے 46 امیدواروں کو طبی طور پر ڈیفر کیا گیا۔ ٹاپ کرنے والے پہلے 8 امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔