شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ملی مسلم لیگ کے سربراہ پروفیسر حافظ سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ کرونا وباء سے نجات کیلئے حفاظتی تدابیر کیساتھ خدا کے حضور معا فی مانگنے کی ضرورت ہے اسی احتساب کے نتیجہ میں ہم رمضان المبارک کی بھی فیوض وبرکات حاصل کرکے اس وباء کو شفاء میں تبدیل کرواسکتے ہیں کروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیامیںلاک ڈائون ہے مگرمہذب اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ دو روز سے جاری لاک ڈائون نظر نہیں آرہا آج بھارت بھی مکافات عمل کاشکار ہے تاہم انسانی احساس اور خدمت کی بنیاد پر ہم آج بھی متاثرین کرونا کی امداد وبحالی کیلئے تیار ہیں رمضان المبارک میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر چودھری شہزاد علی ورک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مساجد اور مدارس کو کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کا حصہ نہ بنائیں جو عبادات کی ادائیگی اور اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی معافی مانگنے کے مراکز ہیں۔