لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ سے غائب ذخیرہ اندوز وں کا راج اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،حکومت دعوئوں کی بجائے ذخیرہ اندوز اور خود ساختہ اشیاء مہنگی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔