لندن،واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ۔برطانیہ میں سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی۔دوسری جانب شدید برفباری کے سبب بجلی جانے، سفری مشکلات اور بعض دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو سکتا ہے، برفباری سے پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں بعض ائیر لائنز نے ویک پر سفر نہ کرسکنے والوں کو متبادل ٹکٹ مفت بک کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔برطانیہ میں شدید برفباری کی تین روزہ وارننگ جاری کردی گئی جس کے تحت انگلینڈ، اسکاٹلینڈ اور ویلز میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑسکتی ہے۔