لاہور(خصوصی نامہ نگار)اللہ والے ٹرسٹ نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے مستحق طلباء کے انٹرویوز کیے اور 68 درخواست دہندگان کو وظائف سے نوازا۔ ہر منتخب طالب علم کو یونیورسٹی، ہوٹل اور میس کے اخراجات کے علاوہ 7000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔ ان وظائف پر مجموعی طور پر 4.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔ انٹرویو پینل کی سربراہی ڈاکٹر خالد منظور اور ڈاکٹر شازیہ لون، ڈاکٹر عاصم فاروقی، پنجاب ڈینٹل ہسپتال اور ڈاکٹر سعدیہ رفیق تھیں۔ یو وی اے ایس ان 10 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں شامل ہے جن کے ساتھ اے ڈبلیو ٹی نے اپنی پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کرنیوالے مستحق طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔