ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم ایک درجے تنزلی ‘ تیسرے نمبر پر آگئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انکے ہم وطن سٹیو سمتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ پاکستانی اوپنر امام الحق رینکنگ میں 3درجے ترقی کے بعد 34ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 17درجے ترقی کیساتھ 14ویں نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔بائولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے تاہم پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

ای پیپر دی نیشن