مری(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی سربراہی میں جھیکاگلی بازار سے متعلقہ کھوکھا مالکان کو الاٹ کی گئی جگہ ایکسپریس وے ڈنہ اور مسیاڑی چوک کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومری کیپٹن ر شہریار شیرازی، چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن مری ملک حسیب، طاہر عباسی، اور مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر سہراب احمد عباسی، نائب صدر راجہ زاہد اسماعیل، سیکرٹری انفارمیشن شاہد ممتاز عباسی اور جھیکاگلی کے متاثرین کھوکھا جات کے مالکان میں موجود تھے،اس موقع پرڈپٹی کمشنر مری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو مری کیپٹن رشہریار شیرازی اور میونسپل کارپوریشن مری کے پلاننگ آفیسر سمیع اللہ نیازی نے ایکسپریس وے ڈنہ میں کھوکھا جات اور مسیاڑی چوک کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔