لاہور چیمبر آف کامرس اورفیصل بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری پرسیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اور فیصل بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری پر سیمینار ہوا۔مقصد کاروباری برادری کو اسلامی بینکاری کے اصولوں اور فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، صدر فیصل بینک یوسف حسین، نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، جنرل منیجر فیصل بینک آغا مہدی رضا، ریجنل منیجر زوہیر امجد ڈار، عامر وحید چشتی سمیت دیگر ماہرین نے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ فیصل بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن