12 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے 

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ خالد جاوید کو ڈی ایس پی صدر لودھراں، محمد اسحاق سیال کو دنیا پور  لودھراں، عبدالرؤف کو ڈی ایس پی ممتاز آباد ملتان، زبیر اختر کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر حافظ آباد، محمد ناصر کو  اوکاڑہ، محمد اجمل سعید کو ہیڈکوارٹرز وہاڑی، قاسم حیات کو، ثناء اللہ خان کو ڈی ایس پی لیگل ون سرگودھا، مامون علی کو اے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز لاہور، اوحید اسحٰق کو ہیڈکوارٹر ڈولفن لاہور، محمد امین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فیصل آباد جبکہ رانا ظفر کو ڈی ایس پی، پی آر ٹی سی بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن