تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں گھر سے نقدی، انعامی بانڈ، زیورات چوری 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، انعامی بانڈ، زیورات، قیمتی ملبوسات چوری کرلئے گئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سوار راہگیر سے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ہمک کے علاقے سے کار چوری کر لی گئی تھانہ بنی گالہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ گولڑہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا  تھانہ  سبزی منڈی کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ آبپارہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا.

ای پیپر دی نیشن