اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید اظہر زمان ہمدانی 4اپریل1979 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کوبچھڑے 46برس بیت چکے ۔قائد عوامنے اپنی زندگی میںپاکستان کے محنت کش ہاریوں ،کسانوں ،مزدوروں ،دانشوروں ،قانون دانوں اور خواتین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بہت کچھ کیا پاکستان اورکشمیر کے عوام شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دعا ئیہ نشست میں ایم پی اے نرگس فیض ملک اور صدر پی پی وومن ونگ راولپنڈی عزرا یونس کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا ، وطن عزیز کے غریب ، محکوم ، محنت کش ، مظلوم ، مزدور طالب علم ، ریڑھی بان او رپسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر انھیں جینا سکھایا اور اپنا حق لینے کا ڈھنگ سکھایا ، قائدعوام نے کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال تک جنگ لڑیںگے