مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنیوالا ایم ایس گھرجائے گا:سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،اوپی ڈی،آپریشن تھیٹرز،میڈیسن سٹور،وزیراعلیٰ شکایات سیل و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے واضح مقامات پر ادویات کی فہرستیں اور ڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرزآویزاں کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے دورے کرکے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدانہ کرنے والا ایم ایس سیدھاگھر جائے گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کی جارہی ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر دورے کرنے کا بنیادی مقصدہی مریضوں سے براہ راست فیڈبیک لیناہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹرزکمیونٹی کی دل سے عزت کرتاہوں لیکن اس طرح کام نہیں چلے گا۔ہمارے پاس عوامی خدمت کا مینڈیٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن