ماہ رمضان ،اہل ایمان نے اپنی بساط کے مطابق عمل کیا : مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ماہ رمضان کریم اپنی رحمتیں ، برکتیں ، عناتیں بکھیر کر گزر گیا ہے۔ اہل ایمان نے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس پر عمل کیا اور نیکیاں سمیٹیں لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیا یہ نیک عمل ہمیں اسی ماہ میں کرنے چاہیں یا باقی گیارہ مہینوں میں بھی خود کو اسی سانچے میں ڈھال کر عمل کریں۔ ہمارا اب امتحان شروع ہوتا ہے کہ ہم نے اس ماہ کی ٹریننگ کو سارا سال خود پر لاگو کرنا ہے یا پھر اپنی اسی روش پر چلنا ہے۔ مساجد نمازیوں سے بھرپور تھیں ہر طرف ایک پر نور سا ماحول بنا ہوا تھا ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ باری تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اسی نیکی کے جذبے کو زندہ رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن