تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا: ماہم واحد 

کامونکی (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد نے ریلوے روڈ اورشہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کی نگرانی کی ،اس موقع پر انہوں نے واضح پیغام دیا کہ تمام افراد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے اورتجاوزات قائم کرکے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریزکرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ شہرکو تجاوزات سے مکمل پاک کرنے کے عزم کے تحت یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا،  تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ شہری نظم و ضبط کو یقینی بنایا جاسکے،اس آپریشن کا مقصد شہر میں پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کے لیے سہولت پیداکرنا اورگلیوں، سڑکوں کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کراناہے۔

ای پیپر دی نیشن