لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی غیر معمولی کانگریس کا اجلاس انعقادکولمبو میں کیا گیا ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وفدنے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ وفد کی قیادت صدر پی ایف ایف سعود عظیم ہاشمی نے کی۔ قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد شاہد نیاز کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کانگریس کی صدارت ساف کے صدر قاضی صلاح الدین نے کی۔ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ساف کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں سابق اے ایف سی آفیشل پرشوتم کیٹل جنرل سیکرٹری تعینات کئے گئے ۔ پی ایف ایف کے وفد نے اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانے سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان فٹبال اور آئندہ انتخابات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔صدر پی ایف ایف سعود عظیم ہاشمی نے اے ایف سی صدر کو پاکستان فٹبال کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔ صدر اے ایف سی شیخ سلمان کی پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ پی ایف ایف کی ساف ممالک کی فٹبال قیادت سے بھی ملاقات اور باہمی تعاون پر اتفاق کیاگیا۔