ورلڈبنک نے کم آمدن والے پاکستانیوں کیلئے 14 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

کراچی(آن لائن) ورلڈ بینک نے کم آمدن گھرانوں کیلئے مالی امداد دینے کی منظوری دیدی ہے۔ بد ھ کو ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کم آمدن گھرانوں کیلئے مالی امداد کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے،پاکستان میں کم آمدن گھرانوں کیلئے قرض لینے کا جی ڈی پی کے اعشاریہ 25 فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک سے انتہائی کم ہے۔خطے کے دیگر ممالک میں یہ تناسب 3 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔ کم آمدن والے افراد اور خواتین کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے ورلڈ بینک نے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہاس مقصد کیلئے پلاننگ کمیشن اور دیگرمالیاتی اداروں کی تکنیکی معاونت کی جائیگی۔ ورلڈ بینک کے اقدام سے مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن