لاہور(خبرنگار)لاہورہائیکورٹ 9 مئی جلائو گھیرائو کے تمام مقدمات یکجا کرنے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس سیدشہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 مئی کو سماعت کریگا،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کررکھے ہیں، درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماوٗں اورکارکنوں پر کیسز درج کئے گئے، بانی پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی سازش کا الزام لگایا گیا، ایک سال کے دوران ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس سے حکومتی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، ایسا کرنا غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔