حبیب الرحمان کی شاعری کی کتاب ’’متاع زیست ‘‘کی تقریب رونمائی 

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف شاعر حبیب الرحمان کی شاعری کی کتاب متاع زیست کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی توقیر احمد شریفی ،خالد شریف اور سلیم طاہر تھے جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی تھی۔تقریب کے دیگر شعرا میں سحر غفور،صوفیہ بیدار،نوین روما، فرحت ذاہد،راحیلہ اشرف، سلیم اختر،رابعہ رحمان،منشا قاضی اور ڈاکٹر عبدالرحیم شامل تھے۔ متاع زیست ڈاکٹر حبیب الرحمان کی چوتھی تصنیف ہے۔ شاعر نے اپنی کتاب میں اس مرتبہ ہر موضوع پر طبع آزمائی کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن