صحافت محض پیشہ نہیں ایک مقدس فریضہ ہے:حبیب الرحمان

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار  )عالمی یومِ صحافت پر پریس کلب میں پروقار تقریب،سینئر صحافیوں کی شرکت ،آزادی صحافت کے تحفظ پر زور ،بتایاگیاہے کہ عالمی یومِ صحافت کے موقع پر پریس کلب میں پروقار اور فکری تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں گوجرانوالہ سے تشریف لائے ممتاز و سینئر صحافیوں نے شرکت کی تقریب کی صدارت صدر پریس کلب میاں عمران بشیر نے کی جبکہ نقابت کے فرائض صحافی خالد نذیر مصطفائی نے اداکیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی راجہ حبیب الرحمان نے کہاصحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے سچ کی تلاش، حق کا دفاع اور مظلوم کی آواز بننا ایک صحافی کی اصل پہچان ہے آج جب صحافت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، تو ایسے وقت میں ہمیں اصولوں، سچائی اور غیر جانب داری کو اپنا شعار بنانا ہوگاسینئر صحافی شفقت عمران نے کہاآزادیِ صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے جب تک صحافی آزاد نہیں ہوگاسچ کبھی مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکتاہمیں اپنے قلم کی طاقت کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح اور قومی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن