شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ شہر میں وفات پاجانے والوںکے گھروںمیں گئے اور لواحقین سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اختر اقبال ڈار سابق جنرل احسان الملک کے بھتیجوں شاہد ملک ،ساجد ملک کے انتقال پر انکی رہائشگاہ گئے اور انکے بھائی عادل ملک سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی دریں اثناء اختر اقبال ڈار نے مختار ڈوگر قانونگو کے انتقال پر انکی رہائشگاہ بھکھی روڈ گئے انکے بیٹوں حق نواز ڈوگر، عاشق نواز ڈوگر سے اظہار تعزیت کیا ۔اختر اقبال ڈار کشمیری برادری کے رہنما احسان بٹ کی وفات پربھی انکی رہائشگاہ گئے انکے بیٹے عمران بٹ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر ضو ڈار، طارق خان لودھی ،عبدالستار بھٹی ،شہزاد بخاری ،محمد علی اور خرم گیلانی ودیگربھی ہمراہ تھے۔