ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) ہیڈ کوارٹرز ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل کے دوران ریسکیو 1122 کو 14525 کالز موصول ہوئیں جن میں 3371 ایمرجنسیز تھیں۔ ان میں 763 ٹریفک حادثات، 2057 میڈیکل، 134 آگ لگنے کے واقعات، 5 ڈوبنے کے کیسز، 72 جھگڑے اور 340 دیگر ایمرجنسیز شامل تھیں، ریسکیو ٹیم نے اوسطاً 7 منٹ میں رسپانس دیتے ہوئے 1276 افراد کو موقع پر طبی امداد دی اور 2194 کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ 86 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ ضلعی سہولیات نہ ہونے پر 334 مریضوں کو لاہور و فیصل آباد ریفر کیا گیا۔محمد اکرم پنوار نے کہا کہ گرمیوں میں نہروں و دریاؤں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں ۔