میڈرڈ اوپن : مارسیلو اریوالو ‘میٹ پاویک مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایل سلواڈور مارسیلو اریوالو اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ ٹاپ سیڈڈ مارسیلو اریوالو اور میٹ پاویک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں کروشین ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور 7-6(7-5)،4-6 اور 5-10رہا۔ فاتح ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ کرسچن ہیریسن اور ان کے ہم وطن امریکی جوڑی دار ایون کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن