لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی صدارت میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا۔تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں صدر،ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن کے ایس پیز نے شرکت کی۔بورڈ میں قتل، اغوا ،چیک ڈس آنر،امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 16 مقدمات زیر بحث آئے۔فرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔مدعیہ ثریا بی بی قتل، عرشہ لطیف اور محمد افضال امانت میں خیانت،مائدہ شہزاد اور محمد صدیق دھوکہ دہی، عاصم جاوید اور محمد مقصود چیک ڈس آنر جبکہ محمد ابرار چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے۔میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔