وزیر اعلیٰ پنجاب ترقی یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں:عمران رحمت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ترقی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پارٹی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ(ن) لیگ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی حقیقی ضامن جماعت ہے جو محسن پاکستان میاں نواز شریف کے انقلابی ویژن کی تکمیل کیلئے دن رات کو شاں ہیں۔ وفاق میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملکی معاشی ترقی و استحکام کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت پر الزام تراشی کرنے والوں کے پاس سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں یہ آج تک کسی فورم پر کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ان کا مقصد صرف پا کستا ن کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن