تہران: دہلی مسلم کش فسادات کیخلاف بھارتی سفارت خانے کے باہر بڑا مظاہرہ

تہران:  دہلی فسادات کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مودی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے باہر عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا۔

ایرانی شہر تہران میں کورونا وائرس کے خوف کے باوجود بڑی تعداد میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرین اکٹھے ہوئے۔ جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں دہلی فسادات میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت بھارتی مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی پر ناصرف پابندی لگائی جائے بلکہ اس کی انتہا پسندانہ سوچ کو لگام بھی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن