محکمہ تعلیم کا75 سال پرانے سکولوں کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ 

لاہور( لیڈی رپورٹر)محکمہ تعلیم نے 75 سال پرانے سکولوں کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا،تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کے بعد سکولز عام پبلک کیلئے بھی کھولے جائیں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ سکولزایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے تاریخی سکولوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے،ایجوکیشن اتھارٹیز کو 3 روز میں ڈیٹا محکمہ تعلیم کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق تین روز میں تاریخی سکولوں کی کم از کم 5 تصاویر بھی ساتھ لازمی بھجوائی جائیں،سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خود ان سکولوں کی تزئین وآرائش کا ذمہ لے گا۔ذرائع کے مطابق تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کے بعد سکولز عام پبلک کیلئے بھی کھولے جائیں گے،فیصلے سے متعلقہ سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا،مذکورہ سکولوں میں خستہ حالی کے باعث انرولمنٹ انتہائی کم ہے۔ مذکورہ سکولوں میں وکٹوریہ گرلز ہائی سکول اندرون بھاٹی گیٹ ، گورنمنٹ سینٹ فرانسسز بوائز ہائی سکول نیوانار کلی،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال تاریخی سکولوں میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن