قوم ملکی دولت لوٹنے والوں کوکبھی معاف نہیں کریگی: عرفان الحسن بھٹی 


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے انتشار اور فساد کی سیاست کرلی اب وہ ملک کو آگے بڑھنے دیں اور معیشت کو چلنے دیں، ملک کو موجودہ معاشی بحران میں مبتلا کرنے میں تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی کردار ہے، نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کا پونے چار سالہ اقتدار عوام کیلئے ڈرائونا خواب تھا۔ نااہل و نالائق ٹولے کی سیاست اب بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، قوم کے پیسے کو بیدردی سے لوٹنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن