وفاقی وزیر ریلوے گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین بحال کروائیں: ایس اے حمید

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی گوجرانوالہ کے شہریوں کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین بحال کروائیں۔شٹل ٹرین جس کا کرایہ  100 روپے مقرر کیا گیاتھا کو کئی ما ہ سے بند کر دیا گیا ہے جس سے لاہور جانے والے سرکاری ملازمین ،کاروباری افراد،طالبعلموں اور عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جی ٹی روڈ پرٹریفک بہاؤ اور رش بڑھ چکا ہے۔اِن خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی وچیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی پی پی 58کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت بھی کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے اور ملحقہ اراضی پر تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔اس سو سالہ تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے وہاں پرمیوزیم اور دیگر قومی سطح کی آرٹ گیلری بنائی جائے تاکہ پاکستان و دیگر ممالک کے لوگ گوجرانوالہ کی تاریخ سے روشناس ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن