ڈگری  میں  طویل لوڈ شیڈنگ  شدید گرمی میں شہری پریشان


ڈگری (نامہ نگار) حیسکو کا لوڈ شیڈنگ شیڈول 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شدید گرمی میں تین گھنٹے مسلسل چار بار بجلی بند رہے گی۔ عوام کا لوڈ شیڈنگ شیڈول پر ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویڑن ڈگری کی جانب سے ڈگری سب ڈویڑن کے لیے رمضان المبارک کے بعد لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جاری کردہ لوڈ شیڈنگ کے مطابق دن میں چھ گھنٹے اور رات کو بھی چھ گھنٹے بجلی بند ہوگی۔ اور لوڈ شیڈنگ کا 24 گھنٹے میں دورانیہ 12 گھنٹے ہوگا جبکہ مسلسل تین گھنٹے 24 گھنٹوں میں چار بار بجلی غائب ہوگی۔ عوام کی جانب سے جاری کردہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور عوام کو گرم موسم میں دانستہ تکلیف پہنچانا قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق مسلسل تین گھنٹے بجلی بند ہونے سے کاروبار متاثر ہوگی جبکہ گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا یو پی ایس بھی تین گھنٹے کا بیک اپ نہیں رکھتا جبکہ شہر کی اکثریت یو پی ایس اور سولر نہیں رکھتی انکا مکمل انحصار بجلی پر ہے اور یہ لوڈ شیڈنگ شیڈول انکی زندگی کو مزید مشکل بنادے گا۔ عوامی حلقوں نے حیسکو حکام سے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور دورانیے کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن